آ ئی پیڈ سے کنٹرول کی جانےوالی کار

لندن (نوائے وقت نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسی کار تیار کرلی ہے جسے آئی پیڈ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ روبوٹ کار نامی یہ جدید گاڑی لیزر، کیمرے اور تھری ڈی میپنگ کی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو اسے راستہ تلاش کرنے اور راستے میں موجودرکاوٹوں سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔