یونان کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک


ایتھنز (اے پی پی) یونان کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 20 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ کشتی میں عملے سمیت 27 افراد سوار تھے۔ یونانی کوسٹ گارڈ نے سمندر سے20 لاشیں ملنے کی تصدیق کی ہے۔ یونانی پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کشتی ترکی سے غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر یونان کیلئے روانہ ہوئی لیکن ناموافق سمندری حالات کی وجہ سے مشرقی جزیرے لیسوف کے قریب ڈوب گئی۔ زندہ بچ جانے والے ایک تارک وطن نے بتایا کہ ڈوب کر مرنے والے تمام افراد کا تعلق عراق سے ہے اور انہوں نے یونان جانے کیلئے ایجنٹ کو فی کس دو ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔