کراچی میں 8 ماہ کے دوران 1300 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں: امریکی اخبار


نیو یارک (اے پی اے) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق پاکستان میں لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال خطرناک حد تک خراب ہو چکی ہے، رواں برس جنوری سے اگست کے درمیان صرف کراچی میں 14ہزار 7 سو 33موبائل فونز چھینے جانے کی رپورٹس درج کرائی گئیں ،جبکہ درج نہ ہونے والی وارداتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے،دوران واردات مزاحمت کرنے پر بیشتر افراد زخمی تو کئی ہلاک ہو چکے ہیں اور دوسری جانب پہلے 8ماہ میں کراچی میں 1300افراد ٹارگٹ کلرز کی درندگی کا نشانہ بنے۔