کراچی میں فائرنگ، 4 جاں بحق، کالعدم تنظیم کے رکن سمیت 32 گرفتار، اسلحہ برآمد


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور بچی سمیت 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے شاہ فیصل ٹا¶ن سے 8 مفرور ملزم گرفتار کر کے پولیس کی وردیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ نارتھ کراچی میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ بفر زون میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عرفان جاں بحق جبکہ اس کا بھائی عمران زخمی ہو گیا۔ بنارس کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ دریں اثناءرینجرز اور سی آئی ڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 32 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کی منظوری کے بعد کارروائی شروع کر دی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی محمد اسلم خان آپریشن کمانڈر مقرر کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو دستی بم، کلاشنکوف، رائفل اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد عابد ملک عرف علی وزیرستان میں تربیت حاصل کرتا رہا۔ ملزم نے 2000 میں دو ڈاکٹروں کو قتل کیا تھا۔ دریں اثناءآئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کو بحال کرنا ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جاری ہے اگر ہم پیچھے ہٹ گئے تو دہشت گردوں سے شہر کو نہیں بچا پائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔ ویسٹ کراچی میں طالبان دہشت گردوں نے پناہ گاہیں بنانے کی کوشش کی۔ سی آئی ڈی کے شہید اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس 20 لاکھ روپے دیئے جائینگے۔