کافی کے استعمال سے جلد کے کینسر کے امکانات کم ہو جاتے ہیں: تحقیق


واشنگٹن (اے پی پی)کافی کے استعمال سے جلد کے کینسر کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ امریکہ برگہام اینڈ وومن ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جیلی ہین نے کہا کہ ہماری تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ جتنی زیادہ کافی آپ پئیں گے اتنے ہی کینسرکے خلیات کے امکانات کم ہونگے تاہم انہوں نے کہا کہ اس تحقیق کی بنیاد پر وہ کافی کے زیادہ استعمال کا مشورہ نہیں دینگی۔