چاروں جانب گھومنے والا امریکہ کا منفرد متحرک گھر

 چاروں جانب گھومنے والا امریکہ کا منفرد متحرک گھر


 واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکہ میں ماحول دوست مصنوعات تیار کرنے والی ایک مشہور کمپنی کی جانب سے چاروں جانب گھومنے والا منفرد متحرک گھربھی متعارف کرادیا گیا ہے۔ لکڑی سے تیار کیا گیا یہ گول گھر سورج کے ر±خ پر گھومنے کے ساتھ ساتھ اس کی کرنوں کو ہر جانب سے اپنے اندر سمونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سورج کی جانب اور سورج سے پ±شت کرکے ناصرف گھر کے اند ر درجہ حرارت کو متوازن رکھا جاسکتا ہے بلکہ اس سے توانائی کا استعمال بھی بیحد کم ہوجاتاہے۔آس پاس کے تمام قدرتی مناظر کی دلکش خوبصورتی کے واضح نظارے پیش کرنے والا یہ گھر تیز ہواو¿ں حتیٰ کے زلزلے میں بھی اپنی بنیادوں پر کھڑے رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔