پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز وقفے کے بعد آج ہو گا


لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کا جاری اجلاس 2 روز وقفے کے بعد آج پیر کی سہ پہر پھر ہو گا، سپیکر رانا محمد اقبال خان صدارت کریں گے، اجلاس سے قبل سپیکر آفس میں کین کمشنر پنجاب اور صوبائی سیکرٹری خوراک ایوان کی 7 رکنی کمیٹی کو شوگر مل مالکان کی جانب سے کسانوں سے گنے کی کٹوتی پر صورتحال کے بارے بریفنگ دیں گے۔