وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی ترقیاتی بجٹ کیلئے مزید 10 ارب روپے مانگ لئے: ذرائع


اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے سالانہ صوابدیدی ترقیاتی بجٹ کیلئے مزید 10ارب روپے مانگ لئے ہیں، یہ فنڈ ان 10ارب روپے کے علاوہ مانگے گئے ہیں جو وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی ترقیاتی بجٹ کے 22 ارب روپے خرچ کرنے کے بعد مانگے تھے اگر یہ 10ارب روپے بھی جاری کر دیئے جاتے ہیں تو رواں مالی سال 2012-13 کے دوران وزیر اعظم کا سالانہ صوابدیدی ترقیاتی بجٹ کا حجم 22 ارب روپے سے بڑھ کر 42 ارب روپے کا ہوجائے گا جو آنے والے دنوں میں مزید بڑھ جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اضافی 10 ارب روپے کا بندوبست کرنے کیلئے منصوبہ بندی کمیشن کو وزیراعظم کے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔