مسلسل بیٹھنے اور کمپیوٹر مانیٹر کو دیکھتے رہنے سے کمر اور آنکھوں کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں: ماہرین


برلن (اے پی پی) ماہرین کا کہنا ہےمسلسل بیٹھنے اور کمپیوٹر مانیٹر کو دیکھتے رہنے سے کمر اور آنکھوں کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ آج کے دور میں چھوٹے کمپیوٹر آلات بھی وہ سارے کام کر سکتے ہیں جو پہلے صرف کوئی بڑا کمپیوٹر ہی کرتا تھا۔ جرمنی میں بزنس اور کمپنی ڈاکٹرز کی ملکی تنظیم کے صدر ڈاکٹر وولفگانگ پانٹر نے بتایا کہ بہت سے لوگ جب اپنے سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، تو وہ لمبے عرصے تک اپنی گردن کو اس طرح جھکائے رکھتے ہیں کہ یوں ان کی گردن کے پٹھے مسلسل دباو¿ میں رہتے ہیں۔