مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی دباﺅ بہت اہمیت کا حامل ہے: برطانوی رکن پارلیمنٹ


شیفلڈ (اے پی پی) برطانوی رکن پارلیمنٹ پال بلم فیلڈ نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے عالمی دباﺅ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نے شیفلڈ ٹاﺅن ہال میں ”انسانی حقوق کے بغیر انسان اور لاقانونیت“ کے موضوع پر ایک سیمینار اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔