مرسی نے ریفرنڈم کا پہلا راﺅنڈ جیت لیا‘ حتمی نتیجہ کا انتظار کرینگے : اپوزیشن


قاہرہ (اے ایف پی) مصر میں ریفرنڈم کے پہلے مرحلہ میں اخوان المسلمین کو کامیابی حاصل ہو گئی ہے جبکہ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ پولنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تاہم حتمی راﺅنڈ کے نتائج کا انتظار کیا جائے گا۔ 56.5 فیصد ووٹرز کی اکثریت نے آئینی مسودہ کے حق میں ووٹ دئیے۔ اپوزیشن کے نیشنل سالویشن فرنٹ کولیشن کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر سرکاری نتیجہ کو تسلیم نہیں کریگا۔ فرنٹ کے سربراہ محمد البرادی نے پہلے راﺅنڈ کے بارے میں ٹویٹر پیغام پر کہا کہ ملک تقسیم ہو گیا۔ ٹرن آﺅٹ انتہائی کم رہا۔ اپوزیشن نے کہا ہے کہ بعض پولنگ سٹیشن سے مانیٹرز کو نکال دیا گیا تھا۔ ججز موجود نہیں تھے۔ بعض مقامات پر جعلی جج بٹھائے گئے۔ عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔ دریں اثناءریفرنڈم کے دوران اور بعد میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ قاہرہ میں لبرل وفاد پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔