لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز نے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا


لوئر دیر (نوائے وقت رپورٹ) لوئر دیر کے علاقے تحصیل میدان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں گولہ بارود، راکٹ لانچر، تین خودکش جیکٹس دس پریشر ککر بم شامل ہیں۔کرنل ذوالفقار بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔