لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ بے نظیر قتل کیس کی روزانہ بنیاد پر درخواست کی سماعت آج کرے گا


راولپنڈی (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی روز کی بنیاد پر سماعت کیلئے ایف آئی اے کی دائر پٹیشن کی سماعت (آج) پیر کو کرے گا۔ڈویژن بنچ جناب جسٹس چودھری محمد یونس اور جناب جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل ہے۔