لاہور: کرسمس پر دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ، متعدد مشکوک افراد گرفتار


لاہور (نامہ نگار) پشاور ائرپورٹ پر دہشتگردی کے بعد لاہور مےں سکےورٹی ہائی الرٹ کر کے اہم عمارتوں ،عبادت گاہوں سرکاری دفاترکی سخت نگرانی کی جارہی ہے خفیہ اداروں کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے کرسمس کے موقع پر شہر مےں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہوسکتی ہے جس پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اےلےٹ فورس تعےنات کردی گئی۔ لاہور ائرپورٹ پر رےنجرز اہلکار ڈےوٹےاں سرانجام دے رہے تھے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے مسافروں کے سامان کی تلاشی لی جارہی تھی۔ اس کے علاوہ لاہور پولےس نے شہر کے علاقوں رائے ونڈ، نولکھا، ڈےفنس،کاہنہ، اقبال ٹاﺅن، بادامی باغ، شاہدرہ مےں سرچ آپرےشن کےا جہاں درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست مےں لےکر تفتےش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردےا گےا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں مےں زےادہ تر افغان باشندوں کی ہے جو بغےر شناختی کارڈز، شناختی دستاوےزات کے رہائش پذےر تھے۔ خفیہ اداروں کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ دہشت گردوں کی طرف کرسمس ڈے پر شہر مےں بڑی دہشت گردی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پولےس کو سختی سے ہداےات جاری کی ہیں کہ وہ گشت ےقےنی بنائےں ہر مشکوک افراد پر کڑی نظرےں رکھے مشکوک افراد کو حراست مےں لے لےا جائے ناکہ بندی کی جائے۔ اےس اےچ اوز کو ہداےات کی گئی ہےں کہ وہ اپنے علاقوں مےں کراےہ کے مکانوں مےں رہائش پذےر افراد کی نئی لسٹےں تےار کرکے تصدےق کرےں۔ پراپرٹی ڈےلروں سے رابطے رکھےں رےنٹ اے کار اور موٹر سائےکل کا کاروبارکرنے والے افراد کو سختی سے منع کےا گےا ہے کہ وہ بغےر تصدےق کے کسی اجنبی شخص کو موٹر سائےکل اور کار رےنٹ پر دےنے سے گرےز کرےں۔ چرچوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے علاوہ چرچوں کی سکیورٹی کے لئے نیا سکیورٹی پلان تشکیل دیا جارہا ہے