ق لیگ کے کارکن شجاعت کی تقریر کے دوران کھانے پر ٹوٹ پڑے، پارٹی جھنڈوں میں باندھ کر لے گئے


دادو (اے این این) دادو میں مسلم لیگ (ق) کا جلسہ بدنظمی کا شکار‘ کارکن چودھری شجاعت کی تقریر کے دوران کھانے پر ٹوٹ پڑے‘ جو بچ گیا پارٹی جھنڈوں میں باندھ کر چلتے بنے۔ جلسہ اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگیا جب شجاعت حسین خطاب کررہے تھے کہ اس دوران کسی نے آواز لگا دی کہ کھانا شروع ہوگیا،کارکنوں نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ تقریر چھوڑ کر کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ کارکن کھانا دیگوں سے نکال کر زمین پر بیٹھ کر ٹولیوں کی شکل میں کھاتے رہے اور جو کھانا بچ گیا وہ چادروں اور پارٹی پرچم میں باندھ کر ساتھ لے گئے۔