قومی اسمبلی، سینٹ کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے، اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے 23 ویں ترمیم پیش کی جائیگی


اسلام آباد (آئی این پی + اے این این) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سینٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس 2روز ہ وقفہ کے بعد (آج) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں الگ الگ منعقد ہونگے‘ سینٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین نیئر بخاری اور قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کرینگے‘ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ارکان اپنے انکم ٹیکس سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں پر بھی گرما گرم بحث کرتے ہوئے ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے وضاحتیں پیش کریں گے۔ اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے 23 آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے تحت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں 10 سے بڑھا کر 14 کی جا رہی ہیں، پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں 8 سے بڑھا کر 10 جبکہ سندھ میں 9 سے بڑھ کر 12 ہو جائیں گی۔