قمبر علی خان: پولیس مقابلے میں کانسٹیبل جاں بحق، 5 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک


قمبر علی خان (نامہ نگار)گاجی کھاوڑ پولیس تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک 5 لاکھ روپے انعام والا ڈاکو ہلاک ہو گیا‘ گاجی کھاوڑ پولیس کے آپریشن کے دوران اچانک پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مقابلہ ہوگیا گولیاں لگنے سے کانسٹیبل 22 سالہ نوجوان صدام حسین ببر موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ایاز جونیجو ہلاک اور ایک ڈاکو منظور لاشاری کو زندہ حالت میں گرفتار کرلیا جو کہ بعد ازاں ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہوگئے ہلاک ہونے والا ڈاکو ایاز جونیجو بدنام ڈاکو گل بہار مغیری گروہ سے تعلق رکھتا ہے جس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ نے 5لاکھ روپے کا انعام مقرر کیاتھا۔