سیاچن: برفانی تودہ گرنے سے 7بھارتی فوجی ہلاک


سرینگر (اے ایف پی) سیاچین گلیشیئر میں بھارت کی اگلی چوکی میں برفانی تودہ گرنے سے 7فوجی ہلاک ہو گئے۔ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جے ایس برار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ برفانی تودہ چوکی پر گرنے کے نتیجہ میں 7فوجی برف تلے دب گئے، امدادی کارروائی شروع کر دی گئی جس کے باعث 6لاشیں نکال لی گئیں۔ ماہ اپریل میں سیاچین پر بڑا برفانی تودہ گرنے سے 140پاکستانی فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔