سجاد علی شاہ یا عظیم عالمانی کو سندھ کا نگران وزیراعلیٰ بنایا جائے: ارباب رحیم


حیدرآباد (آن لائن) مسلم لیگ (ہم خیال) کے صدر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں بغیر حزب اختلاف کی موجودگی کے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی ممکن نہیں ہے، سابق چیف جسٹس (ر) سید سجاد علی شاہ اور سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد عظیم عالمانی میں سے کسی کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا جائے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں شفاف الیکشن ممکن بنانے کےلئے ان دونوں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا جائے کیونکہ حکومت کی جانب سے انتخاب سے پہلے ہی دھاندلی کئے جانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی گئی ہے جسے روکا جائے اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ کو ہٹاکر غیرجانبدار الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے۔