سبز چائے کااستعمال الرجی اوربھول جانے کے مریضوں کیلئے بہترین ہے :جدید تحقیق


اسلام آباد (اے پی پی) تحقیق کے مطابق سبز چائے ڈھلتی عمر کے سبب بھول جانے کے مرض میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے اور یادداشت کو بڑھاتی ہے ۔ جدید تحقیق کے مطابق سبز چائے کااستعمال الرجی کے مریضوں کیلئے بہترین ہے ۔ قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی سبز چائے بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ انفلوئنزا جیسے وبائی اور موسمی امراض سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ہے ۔