رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2فرار، اسلحہ برآمد


رحیم یار خان (ثنا ءنےوز) ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقا بلہ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہو گئے۔ موضع صادق پور کا رہائشی محمد ظفر اپنے ساتھیوں محمد سلیم اور اقبال کے ہمراہ دوائی لینے کیلئے جا رہے تھے کہ اچانک تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے ان سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس اہلکاروں نے ڈاکوﺅں کا تعاقب شروع کر دیا،اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔