خواتین کی مخصوص نشستیں ختم، بچیوں کی تعلیم کیلئے ایمرجنسی نافذ کرینگے: عمران


لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف کا بلدیاتی نظام انقلابی ہو گا۔ گاﺅں کی سطح پر تمام سہولیات مہیا کریں گے۔ دیہات کے رہنے والے تھانوں، ہسپتالوں، سکولوں اور ترقیاتی منصوبوں کے معاملات میں بااختیار ہوں گے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے خلاف ہیں۔ مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین عورتوں کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ عورتوں کی اصل نمائندہ خواتین کو اسمبلی میں لائیں گے۔ خاموش انقلاب خواتین گھروں سے شروع کریں۔ وہاں سے جو انقلاب آتا ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ خواتین کو جائیداد میں ان کا حق دلوائیں گے۔ گاﺅں کی سطح پر عدالتیں بنائی جائیں گی۔ گاﺅں کی خواتین کو تحفظ ملے گا۔ بچیوں کی تعلیم کے لئے ایمرجنسی نافذ کریں گے۔ وہ گزشتہ روز خواتین کو حقوق دیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے شاہ محمود قریشی، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، ڈاکٹر سعد بشیر ملک، سیمی راحیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا اقتدار میں آ کر تعلیم کا بجٹ 1.02 فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کر دیں گے جبکہ صحت کے بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافہ کریں گے۔ اس سلسلہ میں پیسہ کہاں سے بچانا ہے اس کا پہلے ہی طے کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بلدیاتی نظام کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا ہم مغرب کے مطابق نہیں اسلام کے مطابق خواتین کو حقوق دیں گے۔ انہوں نے کہا خواہش ہے امریکی غلامی سے آزاد پاکستان دیکھیں۔ جو معاشرے عورت کو تعلیم نہ دیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان اس حوالے سے خطے میں سب ممالک سے پیچھے ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا خواتین کو جائز مقام دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ خواتین نے ساتھ نہ دیا تو منزل حاصل نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے کے لئے دو طبقوں نوجوانوں اور خواتین کی مدد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا خواتین سے وعدہ کرتے ہیں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا تو انہیں معاشرے میں وہ مقام دلوائیں گے جس کی وہ حقدار ہیں اور امتیازی قوانین کا خاتمہ کریں گے۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، ڈاکٹر سعد بشیر ملک، سیمی راحیل نے کہا ہمارے کلچر کی سب سے بڑی بیماری ڈینگی نہیں بلکہ بے حسی ہے۔ ہمیں اپنی سوچ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔ خواتین کے حوالے سے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور میں خواتین کے حقوق کو ترجیح دیں۔ آئی اےن پی کے مطابق سابق تحصیل ناظم فیروزوالا رانا انوار الحق، فیاض بھٹی، سعادت حسین، سردار علی، اصغر خان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نواز شرےف تےسری مر تبہ وزےراعظم بننے کا خواب دےکھنا چھوڑ دےں۔ آصف زرداری اور نواز شر ےف سونامی کا راستہ روکنے کےلئے اےک ہو رہے ہےں۔ دونوں مےں سمجھوتہ کون اور کہاں کرا رہا ہے، سب جانتا ہوں۔