جوہر ٹا¶ن: 80 سالہ بوڑھے نے 55 سالہ نرس سے لو میرج کر لی‘ شفیع کے اہلخانہ کے بھنگڑے

جوہر ٹا¶ن: 80 سالہ بوڑھے نے 55 سالہ نرس سے لو میرج کر لی‘ شفیع کے اہلخانہ کے بھنگڑے


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جوہر ٹا¶ن میں 80 سالہ شخص مہر محمد شفیع نے 55 سالہ خاتون نرس سے محبت کی شادی کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مہر شفیع دلہن کو لینے جانے کیلئے بیٹے کے ہاتھوں تیار ہوا۔ دولہا کا کہنا ہے کہ سات سال قبل پہلی بیوی کے انتقال کے بعد تنہا ہو گیا تھا۔ 55 سالہ دلہن کلثوم بی بی نوازشریف ہسپتال میں نرس ہیں‘ 6 بچوں کی ماں اور طلاق یافتہ ہے۔دلہن کا کہنا ہے کہ محبت سے مجبور ہو کر دوسری شادی کا ارادہ کیا۔ حق مہر دو ہزار روپے مقرر کیا گیا۔ دلہا کا کہنا ہے کہ کلثوم نے گھر کرایہ پر لیا اور تین ماہ میں دل میں گھر بنا لیا۔ شادی میں مہر شفیع کے بیٹے‘ بیٹیوں‘ پوتے‘ پوتیوں‘ نواسے‘ نواسیوں اور پڑپوتے‘ پڑپوتیوں نے شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔