بھارتی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی خاتون کو 29 سال بعد بھی شہریت نہ مل سکی


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی خاتون کو 29 سال بعد بھی بھارتی شہریت نہ مل سکی۔ دہلی کی عدالت نے اسے غیرقانونی غیر ملکی قرار دے دیا۔ نزہت جہاں کو پاکستان ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ کارگل جنگ کے بعد دہلی پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیجا۔