بنگال کو صوبائی خودمختاری دے دی جاتی تو سقوط ڈھاکہ نہ ہوتا: گیلانی


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 16 دسمبرپاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اگر ہم بنگال کو صوبائی خودمختاری دے دیتے تو ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ اس لئے ہم محرومیوں کے شکار سرائیکی خطے کو الگ صوبہ بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سنٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے کہا خادم اعلیٰ کہلوانے والے اپنے دور حکومت میں امیر المومنین بننا چاہتے تھے۔ موجودہ اسمبلیاں ہی جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر پیش رفت کریں گی۔