بلڈ گروپ او کے مقابلے میں اے‘ بی اور اے بی میں امراض دل کے امکانات زیاد ہوتے ہیں: طبی ماہرین


اسلام آباد (اے پی پی) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ گروپ اے‘ بی اور اے بی کے حامل افراد میں بلڈ گروپ او کی نسبت امراض دل کے امکانات زیاد ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بلڈ گروپ او کے مقابلے میں بلڈ گروپ اے بی کے حامل افراد میں امراض دل کے امکانات 23 فیصد زائد گروپ بی میں 11 فیصد جبکہ گروپ اے کے حامل افراد میں پانچ فیصد زائد ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلڈ گروپ اے بی انتقال پذیر ہے۔ اکثر شہریوں میں خرابیوں کا باعث بنتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق خون کی اقسام بڑا پیچیدہ مسئلہ ہے جس کیلئے کثیر الجہتی طریقہ کار استعمال کیا جانا چاہئے کیونکہ لوگ اپنے خون کی قسم کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ اکثر کسی شخص کو علم ہو جائے کہ وہ امراض قلب کے حوالے سے خطرے کی صورتحال میں ہے تو وہ احتیاطی تدابیر مثلاً ادویات کے استعمال، خوراک میں اعتدال، سگریٹ نوشی سے پرہیز اور ورزش سے اس خطرے کو کم کرسکتا ہے۔