ایمنسٹی انٹرنیشنل کی افضل گورو کو بچانے کےلئے کوششیں، اجمل قصاب کو پھانسی کا فیصلہ درست نہیں تھا: ترجمان


نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حریت لیڈر افضل گورو کو بچانے کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔ ان پر بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام ہے۔ ترجمان نے بھارتی حکومت کو خط میں کہا گورو کے خلاف قانونی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا نہ اسے صفائی کا موقع ملا اور اجمل قصاب کو پھانسی کا فیصلہ صحیح نہیں تھا۔