ایران پاکستان میں گیس، بجلی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: سفارتکار


تہران (اےن اےن آئی) پاکستان میں ایرانی سفارتکار حسےن روش نے کہا ہے ایران ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ ہفتے انسداد منشیات کے حوالے سے تہران میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہو گا۔ اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے کے عہدیدار حسین روش نے اےرانی رےڈےو کو بتاےاانہوں نے ایران اور پاکستان کے مابین سب سے اہم تعلقات کو انرجی کے شعبے میں تعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس پائپ لائن دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم حیثیت کا حامل ہے جس پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہونگے۔ ایرانی سفارتخانے کے اس عہدیدار نے کہا کہ ایران ، پاکستان کو گیس اور بجلی فراہم کرکے اس ملک میں انرجی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔