امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے 6 کروڑ ڈالر اگلے ماہ مل جائینگے: وزیر مملکت


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکی چیمبر آف کامرس نے کراچی سٹاک ایکسچینج کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ منافع بخش سٹاک مارکیٹ قرار دیا ہے‘ کولیشن سپورٹ فنڈ کے6 کروڑ ڈالر اگلے ماہ مل جائیں گے۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضوں کے نئے پروگرام کی درخواست نہیں دی۔