اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل ہو گا، سی این جی کی دستیابی اور قیمتوں کے معاملہ کا جائزہ لیا جائے گا


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس (کل) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں سی این جی کی ملک میں دستیابی اور قیمتوں کے معاملہ کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں کے متعلقہ حکام شرکت کریں گے اور سی این جی کے معاملہ پر اہم فیصلے کئے جائینگے۔