ملک میں جدید ترین نیورو سرجیکل آپریشن متعارف کرانے سے متعلق ورکشاپ
لاہور ـ(کامرس رپورٹر) ملک میں جدید ترین نیوروسرجیکل آپریشن متعارف کرانے کے حوالے سے معروف نیورو سرجن جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر نگرانی آپریشن تھیٹر میں بذریعہ ویڈیو لنک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںکمر کے مہروں کی ڈسک کے بذریعہ اینڈو سکوپی آپریشن کے طریقہ کار کو 70سے زائد نوجوان ڈاکٹروں اور کنسلٹنٹ نیورو سرجنز کو آپریشن تھیٹر سے براہ راست عملی طور پر کر کے دکھایا گیا ۔پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ مہروں کی ڈسکوں کے امراض میں مبتلا مریضوں میںکمر اور ٹانگ کی درد سائیا ٹیکا شدت اختیار کر جاتی ہے اس صورت میں ڈسک کو نکالنا ضروری ہو جاتا ہے ۔ اس طریقہ علاج میںجلد کے محض ایک انچ سے بھی کم حصے کو کاٹ کر بذریعہ کیمرہ مہروں کے درمیان ڈسک کے عین اوپر فٹ کر کے ڈسک کو نکال لیاجاتا ہے اگرڈسک کو بروقت نہ نکالا جائے تو وہ کسی مستقل معذوری کا باعث بن سکتی ہے ۔