” مذاکرات سے مفاہمت اور امن کاراستہ نکل سکتا ہے“

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ ایاز خان نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف قیام امن سمیت ہرمعاملے میںسرخروہوں گے۔ان کی نیک نیتی اورسیاسی بصیرت سے پاکستان بندگلی سے نکل آیا ،ورثہ میں ملے بحران عنقریب قصہ پارینہ بن جائیں گے۔ مذاکرات سے مفاہمت اورپائیدارامن کاراستہ نکل سکتا ہے ۔ پاکستان کی آئینی حکومت آبرومندانہ اوردانشمندانہ اندازسے آگے بڑھ رہی ہے ،امید ہے طالبان بھی وسعت قلبی کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئے نرمی اختیار کریں گے۔پاکستان اسلام کاقلعہ اورایٹمی طاقت ہے ،ہمارے ہاں دندناتے دہشت گرد حقیقت میںاسلام دشمن قوتوں کا فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کو حکومت کی طرف سے بنائی جانیوالی مذاکراتی ٹیم پر بھرپوراعتماد جبکہ ٹیم کومینڈیٹ حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی جارحیت کو جواز بناکر مذاکرات سے انکار نہیں کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے انتہائی جرا¿تمندی اورخوداعتمادی کامظاہرہ اورآپریشن کاآپشن مستردکرتے ہوئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کافیصلہ کیا کیونکہ امن کے بغیر کوئی معاشرہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے بنائی جانیوالی ٹیم پرتمام پارلیمانی اورسیاسی پارٹیوں کی طرف سے بھرپوراعتماد کا اظہار کیاجانا خوش آئند ہے۔پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کادہشت گردی کیخلاف ایک پیج پرآنا قیام امن اورسیاسی استحکام کاسنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے جس طرح سیاسی قیادت کومنظم کیا اس طرح وہ منتشرعوام کوبھی متحد کرنے میں کامیا ب ہوں گے۔