یوسف رضا گیلانی کا 18فروری کو نیب میں پیش ہونیکا امکان

ملتان (آئی این پی) سابق وزیراعظم گیلانی کا کرپشن ریفرنسز میں 18 فروری کو نیب میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ نیب نے گذشتہ روز دوسری مرتبہ سابق وزیراعظم کے سمن جاری کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ واقع غوث اعظم روڈ پر یوسف رضا گیلانی کے سیکرٹری محمد عارف سے سمن کی تعمیل کروا لی تھی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر زرداری کے احتساب عدالت پیش ہونے کے بعد سابق وزیراعظم گیلانی کی بھی نیب میں پیشی پر غور شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے قانونی مشاورت کے لئے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد میں ہیں۔
امکان