کرزئی سے مایوس امریکہ اور مغرب کی توجہ صدارتی انتخابات کے نتائج پر مرکوز

لندن (اے پی اے) سکیورٹی معاہدے کی تکمیل کیلئے "کاﺅنٹ ڈاﺅن "جاری ، رواں سال افغان صدارتی الیکشن کے بعد نئے صدر نے بھی دوطرفہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کئے تو تمام تر خدشات درست ثابت ہو جائینگے،مغرب اگلے سال افغان صدارتی الیکشن 2014کے موقع پر واپس چلے جائے گا ، ایساف فورسز نے 2001سے لیکر اب تک کرزئی حکومت کی حمایت جاری رکھی ،لیکن جب مغرب کو افغان صدر کی ضرورت پڑی تو وہ ہاتھ کر گئے امریکہ اور مغرب کرزئی حکومت سے مایوس صدارتی انتخابات اور ان کے نتائج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔برطانوی اخبار اکانومسٹ کے مطابق امریکی اور نیٹو فورسز کو طویل افغان جنگ لڑنے کے بعد طالبان کے لئے خالی میدان چھوڑ جانے کسی صورت راست اقدام نہ ہو گا ۔