کاہنہ: بجلی کے نئے کنکشن کیلئے کرپٹ عملہ نے ریٹ مقرر کر دیئے: صارفین خوار

کاہنہ (نامہ نگار) نشتر کالونی سب ڈویژن لیسکو میں تعینات کرپٹ کرپٹ عملہ نے نیو کنکشن کے مختلف ریٹ مقرر کر دئےے۔ ایس ڈی او خاموش تماشائی چیف ایگزیکٹو فوری نوٹس لے تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی سب ڈویژن لیسکو میں بغیر رشوت نیو کنکشن محال ہو گیا ۔ کرپٹ عملے نے نیو کنکشن کے مختلف ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں جن میں سنگل فیزبارہ سے پندرہ ہزار روپے سنگل فیز کمرشل‘ ڈبل سنگل فیز پندرہ سے بیس ہزار‘ تھری فیز جالیس سے پچاس ہزار روپے کے ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں رشوت نہ دینے والے صارفین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔