کارپوریٹ سیکٹر طلبہ کو کاروبار شروع کرنے کیلئے معاونت فراہم کریگا: ڈاکٹر طلعت

لاہور (پ ر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طلعت پاشا نے کہا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹرز کا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق طلبہ کو تعلیم کے بعد اپنا کاروبار شروع کرنے میں نہ صرف مفید مشورے بلکہ معاونت بھی فراہم کرے گا۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے بزنس سنٹر میں نعمت ٹرسٹ کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔