پنجاب یونیورسٹی نے 4 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے 4 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ عریشہ نذیر کو کیمسٹری‘ عبدالجواد کو ریاضی‘ صدف سفیر کو اردو اور وجیہہ جاوید کو ریاضی کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کی گئی ہیں۔