پشاور میں مونو ٹرین سمیت میگاپراجیکٹس کی پری فزیبلٹی مکمل

پشاور (این این آئی) پشاور کی شاہراہوں کو لاہور اور اسلام آباد کی طرز پر کشادہ بنانے، شہر کے آغاز سے اختتام 26کلومیٹر فاصلے تک ماس ٹرانزٹ کے تحت مونو ٹرین و بس سروس چلانے اور شہری ترقی کے دیگر میگا پراجیکٹس کی پری فزیبلٹی مکمل ہو گئی ہے اگلے دو مہینوں میں پلان کے مختلف مراحل اور فنڈز کی حتمی منظوری اور فزیبلٹی رپورٹس تیار ہونے کے بعد عملی کام بھی شروع کردیا جائے گا اسی طرح پشاور میں کھربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں ، پلوں ، پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کی تعمیر و توسیع کی جائیگی۔


پشاور/ منصوبے