پروازوں میں تاخیر جاری، زائرین عمرہ احرام باندھے27 گھنٹے انتظار کرتے رہے

لاہور(خبر نگار)عمرہ زائرین کی مشکلات کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور سے جدہ جانیوالی پروازیں بھی تاخیر کا شکار وہنے لگیں۔ جمعہ کی شام ساڑھے سات بجے لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی عمرہ پرواز پی کے 7287 ہفتہ کی رات 27 گھنٹے کی تاخیر کے بعد پونے گیارہ بجے جدہ روانہ ہوئی جمعہ کو گھر سے احرام باندھ کر آنیوالے زائرین کو پی آئی اے نے27 گھنٹے اللہ کے گھر کی زیارت سے محروم رکھا۔ علاوہ ازیں ریاض سے آنیوالی شاہین ائر کی پرواز3 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔