ویلنٹائن ڈے مشرکانہ رسم‘ حقیقی مسلمان یوم حیاء کے طور پر مناتے ہیں: پروفیسر رضوان

لاہور(لیڈی رپورٹر)تنظیم اساتذہ لاہورکے صدر اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر پروفیسر رضوان الحق نے کہا ہے کہ ویلنٹا ئن ڈے ایک غیر اسلامی اور مشرکانہ رسم ہے جسے اٹلی ٗ ہنگری ٗ آسڑیا اور جرمنی جیسے انگریزی ممالک میں ممنوع قرار دیا گیالیکن آج کل مغرب کی نقالی کرنے والے مسلمان ٗ ماڈرن بننے کے شوق میں نقلی محبت کا ڈرامہ رچاتے ہیں جب کہ حقیقی مسلمان اس دن کو یوم حیا کے طور پر مناتے ہیں۔