ویلنٹائن ڈے بے حیائی کا تہوار ہے: پیر شاہد حسین گردیزی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حقوق اہلسنّت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیذی نے کہا ہے کہ بے حیائی کا تہوار ہے۔ ویلنٹائن ڈے کو محبت کا نام دے کر لڑکے اور لڑکیاں سرخ اور گلابی کپڑے پہن کر ایک دوسرے کو گلاب کے پھول اور گفٹ دے کر اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑاتے ہوئے جبکہ محبت کے لیے کوئی خاص دن یا وقت مقرر نہیں، اسلام تو ہر وقت حلال اور پاکیزہ محبت کا درس دیتا ہے۔