وسطی افریقی جمہوریہ میں خونریزی روکنے کیلئے فوری اقدام کرنا ہوگا: بان کی مون

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں خونریزی روکنے کیلئے فوری اقدام کرنا ہوگا۔ حالات اقوام متحدہ اور علاقائی ممالک کی فوری توجہ اور اقدامات کے متقاضی ہیں ۔ بان کی مون نے ان خیالات کا اظہار وسطی افریقی جمہوریہ کی صورتحال پر سکےورٹی کونسل کی میٹنگ ”اقوام متحدہ اور ریجنل آرگنائزیشنز کے درمیان تعاون“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فسادات سے دوچار ملک میں وسیع پیمانے پر مظالم اور فرقہ وارانہ نسل کشی کے عمیق بادل منڈلا رہے ہیں، اجتماعی قتل، انسانوں کے اعضاءکاٹنے کے ہولناک اور پرتشدد واقعات سے وسطی افریقی باشندوں میں بلاتخصیص مذہب تباہی اور خوف پھیل رہا ہے، امن، سکےورٹی، انسانی حقوق، ترقی حملوں کی زد میں ہے۔


بان کی مون