وزیراعظم کا ایجنڈا ملک و قوم کی خوشحالی ہے: شرافت لیاقت

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 153 کے سینئر نائب صدر شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ڈاکٹر میاں نوازشریف کا ایجنڈا ملک و قوم کی خوشحالی ہے۔ انتخابات میں جو عوام کے ساتھ وعدے کئے تھے ان کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے پوری تگ و دو میں مصروف ہے۔ اپنے بیان میں شرافت لیاقت نے مزید کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر جلد ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کر کے طالبان سے مذاکرات کو حتمی شکل دی جاری ہے۔ عمران خان ملک کو کمزور کر نے والی قوتوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔