وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کر دی: کامران مائیکل

لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے راستہ ہموارکرنے میں کامیاب رہے،ان کے کامیاب دورہ ترکی سے دونوں برادرملکوں کے درمیان سیاسی ،سماجی اورمعاشی تعلقات کومزیدتقویت ملے گی ۔آنیوالے دنوں میں پاکستان میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اوربدامنی کے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے ۔ترک اورچینی کمپنیوں سمیت بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کاکریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے۔دہشت گردی کافی حدتک بیرونی سرمایہ کی راہ میں رکاوٹ ہے مگرہم ان چیلنجز سے
 نبردآزماہوناجانتے ہیں۔قیام امن کیلئے وفاقی حکومت کی دوررس اصلاحات کامثبت نتیجہ برآمدہوگا۔ ترک کمپنیوں کی پاکستا ن میں بجلی گھروں کے قیام کیلئے دلچسپی خوش آئندہے ،حکومت انہیں ہرممکنہ مدد دے گی ۔نندی پور بجلی منصوبہ عنقریب کام شروع کردے گا۔
شاہ غوث الاعظم کانفرنس آج ٹاﺅن شپ میں ہو گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان سنی تحریک جنوبی لاہور کے زیر اہتمام ج ٹاﺅن شپ میں بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف شان غوث الاعظم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں قائدین سنی تحریک و علماءو مشائخ اہل سنت خصوصی شرکت کریں گے۔