نوازشریف نے وسائل کارخ عام آدمی کی طرف موڑدیا: سجاد چھینہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنما سجاد حسین چھینہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپناوعدہ وفاکرتے ہوئے وسائل کارخ عام آدمی کی طرف موڑدیا۔ ہمارے نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں انہیں محرومیوں کی تاریک راہوں پرتنہا نہیں چھوڑسکتے۔وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم سے حسد کرنیوالے ایکسپوزہوگئے۔کاش ماضی میں بھی کسی حکومت نے خواتین اورنوجوانوں کی صلاحیتوں پراعتماد کیا ہوتا۔نوجوان یقیناوزیراعظم میاں نوازشریف کے اعتماد پرپوراترتے ہوئے قرض کی ایک ایک ایک پائی واپس کریں گے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازبراہ راست وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کومانیٹر کرتے ہوئے اس کی شفافیت کویقینی بنائیں گی۔