میڈیا سے بات چیت کا غلط مطلب لیا گیا: نیب‘تحقیق کے دوران کوئی بھی شخص 3 مرحلوں سے گزرتا ہے: وضاحتی بیان

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے میڈیا میں چھپنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے 13 فروری کو میڈیا کے ساتھ بات چیت کا غلط مطلب لیا گیا۔ نیب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے قانون کے مطابق جرم کی تحقیق کے دوران ایک شخص تین مراحل سے گزرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں جب جرم کی تحقیق کی جاتی ہے تو ہر شخص مشکوک ہوتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں جب اس کے خلاف کوئی ثبوت ملتا ہے تو وہ ملزم بن جاتا ہے اور عدالت سے سزا ہونے کے بعد مجرم بن جاتا ہے۔


نیب وضاحت