ملک دشمن عناصرمذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردی کررہے ہیں: مولانا اسد اللہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کینٹ میں مولانا اسد اللہ فاروق نے علماء دیوبند کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ اب جبکہ حکومت اور طالبان میں امن کیلئے مذاکرات کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں ملک دشمن عناصر اس کو ناکام کرنے کے لئے ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں۔ بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ علماء حکومت اور طالبان کے امن مذاکرات کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں۔