مشترکہ سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے آئندہ مالی سال میں سروس پر عائد سیلز ٹیکس کےلئے مشترکہ اور یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔صوبائی ریونیو اتھارٹیز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے کہا کہ یونیفائڈ سیلز ٹیکس ریٹرن کا مسودہ تیار کرکے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو بھجوایا جائے۔