مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آتے ہی میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں: نصیر احمد

لاہور(خبر نگار) پےپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصےر احمد عمر حےات تبسم ، توقےر اکرم ، وقاص پرنس نے کہا کہ اقتدار مےں آنے سے پہلے مےرٹ کا نعرہ بلند کرنے والی مسلم لےگ ن نے اقتدار مےں آتے ہی مےرٹ کی دھجےاں اڑادےں ، نااہل اور اپنے پسندےدہ لوگوں کو محکموں کے سربراہ مقرر کرنا شروع کر دیا ہے ، نادرا کے سابق چےئرمےن طارق ملک ، پےمرا کے چےئرمےن رشےد احمد، سٹےٹ بےنک کے گورنر کے بعد اب نوازشرےف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمےن کو ہٹانے اور اپنے پسندےدلوگوں کو لگانے کے لئے آمرانہ روش اختےار کرلی ہے۔