لاہور اور خیبر پی کے چیمبرز کا کالا باغ ڈیم کیلئے راہموار کرنے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہو ر اور خیبر پی کے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں دونوں چیمبرز کے صدور اور وفود نے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔اجلاس کی صدارت لاہو رچیمبر کے صد ر انجینئر سہیل لاشاری نے کی جبکہ نائب صدر کاشف انوراور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکان تنویر احمدصوفی ،میاں تشرف جاوید اور چودھری محمد اسلم بھی ملاقات میں موجود تھے۔لاہور چیمبر کے صدراور خیبرپی کے چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ قومی معاشی معاملات پر یکساں موقف اپنایا جائے گا۔خیبرپی کے چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے خطاب کے دوران لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کو خیبرپی کے کے ایگریکلچر، لائیوسٹاک، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور وسطیٰ ایشیائی ریاستوں اور افغانستان تک رسائی کا گیٹ وے ہے جس سے لاہور چیمبر کے ممبران کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔